エピソード

  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)
    2025/07/14
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 91:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 14؍ محرم الحرام 1447ھ / 10؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ ’’قال رسولُ الله‬ ﷺ لعلّی أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ إلّا أنّه لا نبيّ بعديْ‘‘ سے معترض کا علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافتِ بلا فصل پر استدلال✔️ مذکورہ حدیث کا پسِ منظر اور تفصیلات: مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی حضور ﷺ سے دو مشابہتیں، لیکن نُبوّت کا دروازہ بند✔️ اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے لیے استحقاقِ خلافت کا ثُبوت ملتا ہے، نہ کہ نصبِ خلافت کا✔️ موسیٰ علیه السّلام کی وفات کے بعد یوشع علیه السّلام خلیفہ بنے نہ کہ ہارون علیه السّلام: معترض کی دلیل کا الزامی جواب✔️ معترض کا ہٹ دھرمی کی بنا پر حدیث سے خود ساختہ استدلال اور شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا جواب✔️ معترض نے اپنے غلط استدلال سے نعوذ باللہ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی توہین کا ارتکاب کیا ہے ✔️ اُمّت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کے علاوہ کسی کے لیے بہ طورِ معصوم، مفترض الطّاعة کا تصوُّر نہیں ✔️ معترض کا حدیث غدیرِ خم ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ سے استدلال اور اس کا جواب ✔️ اس حدیث کا پسِ منظر؛ حضور ﷺ سے اہلِ لشکر کی حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - سے متعلق شکایت اور آپؐ کا اہلِ بیت کے فضائل میں خطبہ✔️ غدیرِ خم میں اہلِ بیت کے فضائل سے متعلق احادیثِ مبارکہ✔️ اہلِ بیت کا مصداق ازواجِ مطہرات، آلِ علی و عقیل و جعفر و عباس - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ✔️ صحیح مسلم کی روایت میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں ✔️ ”مستدرکِ حاکم“ میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور؛ پسِ منظر اور تفصیلات✔️ ان روایات کے تناظر میں حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - اور اہلِ بیت سے بُغض و عداوت رکھنے والوں کو زجر و تنبیہ کرنا مقصود ✔️ اہلِ بیت، آلِ رسولؐ اور ازواج مطہرات سے محبت، صلہ رحمی اور فضائل سے متعلق روایات✔️ ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے تناظُر میں حضور ﷺ کو ہر چیز پر ترجیح دینا‘ ایمانِ کامل ✔️ ولایت کے تین طبقے اور صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ولایت کے سب سے اعلیٰ درجے پر فائز ✔️ ”مولیٰ“ کا معنی دوستی اور نصرت ہے نہ کہ خلافت و ولایت✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ کا تعلق مسئلہ ایجابِ استخلاف سے نہیں ✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - ثابت کرنے کے لیے دُور اَز کار تاویلات کرنا✔️ مولیٰ کے چند دیگر معانی، مگر ان میں سے ولي الأمر کے معنیٰ میں مستعمل نہیں✔️ فصل میں عقلی دلائل سے امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم أجمعین -ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    2 時間 8 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 90 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 90:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 13؍ محرم الحرام 1447ھ / 9؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ کا خلاصہ
    ✔️ دوسری دلیل؛ایک خودساختہ قصے کی بنیاد پر ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا‘‘ الآیة سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - پر غلط استدلال
    ✔️ شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا آیت کے سیاق و سباق سےصحیح مفہوم کی نشان دہی کرنا
    ✔️ مذکورہ آیت کے حقیقی مصداق حضرت ابوبکر - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافت میں مرتدین سے جہاد کرنے والے صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ہیں
    ✔️ امام باقر رحمهُ اللّٰه کا اس آیت سے حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی (ولایت) کی تخصیص کی نفی کرنا
    ✔️ شاہ صاحبؒ کا حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے غُلُو میں گروہیت پیدا کرنے والوں پر اظہارِ افسوس
    ✔️ صاحبِ ”اساس‘‘ کا آیت میں’’ولی‘‘ سے صرف حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کو خاص کرنا‘ غلط استدلال
    ✔️ تواتُر کا معنیٰ و مفہوم اور معترض کے دعوائے تواتُر کا بُطلان
    ✔️ تعریض اور تخصیص میں بڑا فرق, لیکن معترض اس فرق سے بالکل نابلد
    ✔️ اس آیت سے مخصوص تعریض کی ممانعتِ کی تین وجوہات
    ✔️ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی غیر معمولی دلیری و بہادری اور دین کی نُصرت کا تذکرہ، مگر اس کا خلافت سے تعلق نہیں
    ✔️ معترض کا ’’ولی‘‘ سے امام و خلیفہ مراد لینا‘ صریح غلطی
    ✔️ قرآن میں لفظِ ولایت کا معنیٰ امامت و خلافت نہیں، بلکہ نُصرت و مدد
    ✔️ آیت کے سیاق وسباق سے واضح طور پر نُصرت و مدد مُراد ہے
    ✔️ معترض نے خواہشِ نفس سے آیت کا مفہوم بدل دیا ہے
    ✔️ صاحبِ ”اساس“ کا حضرت ابوبکر کے خلیفہ کی نفی پر حضرت ابراہیم علیه السّلام سے متعلق آیت کے معنیٰ میں ردّ و بدل اور غلط طرزِ استدلال اور اس کا تجزیہ

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 24 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 89 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 89:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1447ھ / 8؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ معترض کا حقیقت کے برخلاف صدیق - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے مقابلے میں علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفۂ برحق قرار دینے کے چھ دلائل ✔️ مذکورہ بالا دلائل (اشکالات) کے اجمالی جوابات✔️ معترض کے دعوے کا عقلی بُطلان؛ صحابہ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کے سوادِ اعظم کا حضرات شیخین - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُما - کی خلافت پر اتفاق✔️ معترض کے مزعومہ دعوے سے غرض‘ اُمتِ مرحومہ کے طبقۂ اولیٰ حضرات صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کی تفسیق یا تکفیر کرنا ہے✔️ معترض کے علاوہ ان نصوص سے اُمت میں سے کوئی بھی حضرت مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے حق میں دعوائے خلافت ثابت کرنے کا دعوے دار نہیں ✔️ امامت کا دعویٰ کرنے والے اختراعی مذہب کا اسلام کے دورِ اوّل میں وُجود تک نہیں تھا✔️ خوف اور تقیہ کی اَساس پر اختراعی مذہب کی صدرِ اوّل کے بعد داغ بیل ڈالی گئی✔️ قرآن و حدیث کے متشابہات اور دُور اَز کار تاویلات پر مبنی دعوے کا کھوکھلا پن ثابت✔️ آپ ﷺ کا دنیا سے تشریف لے جاتے وقت صدیق اکبر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو امامتِ نماز سپرد کرنا اور ان کے فضائل بیان کرنا‘ معترض کے دعوے کو باطل اور منسوخ قرار دیتا ہے✔️ قرآنِ عظیم اور حدیثِ مشہور میں مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ قرار دینے کا ذکرِ صریح موجود نہیں✔️ استحقاقِ خلافت میں خلفائے اربعہ برابر کے شریک، لیکن جماعت کا ابوبکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ مقرر کرنا، حضرت سندھیؒ کا اس عبارت سے استدلال ✔️ معترض کے اشکالات کے تفصلی جوابات✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ سے استدلال کا تفصیلی جواب ✔️ مذکورہ بالا آیت میں مہاجرین اور اَنصارکے فضائل کا بیان‘ نہ کہ بہ طورِ نص خلافتِ حضرت علی – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه –✔️ شاہ صاحبؒ کا سیاق و سباق سے آیت کے درست مفہوم؛ مہاجرین و انصار کے درمیان مؤاخات اور حقوق متعین کرنا ✔️ معترض کا آیت کے سیاق وسباق سے ہٹ کر استدلال اور تاویل کرنا‘ صریحی طور پر باطل ہے✔️ انبیاء علیهم السّلام کی نُبوّت میں نَسَبی وراثت کا کوئی تصوُّر نہیں، نیز سب سے پہلے یہودیوں نے نُبوّت کو وراثت بنانے کی غلط طرح ڈالی ✔️ حکومت و خلافت کا دوسرا طریقہ‘ طریقۂ مُلوک ہے✔️ خلافتِ نُبوّت‘ خلافة علیٰ منهاج النُّبوّة ہے، نہ کہ طریقۂ مُلوک ✔️ نبی اکرمﷺ کے بعد خلیفہ کے انتخاب میں صحابہ کرام – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم – کے ہاں انبیاء علیهم السلام کی سُنّتِ صالحہ (خلافتِ نُبوّت) پیشِ نظر رہی✔️ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے ارشاد سے شاہ صاحبؒ نے یہ نکتہ سمجھا✔️ حضرت امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کا یزید کو امیر مقرر کرنا‘ طریقۂ مُلوک کے مطابق تھا، اہم نکتے کی توضیح ✔️ حضرت عمر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے سامنے امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – پر کسریٰ عرب ہونے ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 52 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 88 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 88:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 11؍ محرم الحرام 1447ھ / 7؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ وفاتِ نبی اکرمﷺ کے بعد بلا تفریق ہر مخالف و موافق کا صرف صدیقِ اکبرؓ پھر فاروق اعظمؓ کے خلیفہ برحق ہونے پر اتفاق
    ✔️ معترضین کا اشاعرہ کے قول سے غلط استدلال: اس اہم مسئلے کا تحقیقی جائزہ
    ✔️ احکامِ شرعیہ میں کارفرما مصلحتوں اور علّتوں کا نظام
    ✔️ قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہ ﷺ میں بے شمار مصلحتیں مذکور
    ✔️ انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے وارثین کی قلبی حالت اور درپیش آزمائشیں
    ✔️ سُنّی ہونے کا صحیح مطلب، نیز امام اشعریؒ کے قول کا پسِ منظر اور درست مفہوم
    ✔️ ارسالِ رُسُل، اِنزالِ کتب اور تکلیفِ شرائع‘ محض لطفِ الٰہی اور رحمتِ خداوندی
    ✔️ مذکورہ بالا نکتے کی چند مثالوں سے لاجواب توضیح، نیز تشریع بہ طورِ تتمۂ تقدیر
    ✔️ آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں غلبۂ دین کا مفہوم اور تقاضے
    ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کی خلافت کے دور میں دینِ اسلام کا بین الاقوامی غلبہ
    ✔️ سادات‘ اہلِ بیت کی خلافت منظّم نہیں ہوئی اور حضرت علیؓ کو زمانۂ خلافت میں درپیش آزمائشیں
    ✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر اعتراض کرنے والوں پر شاہ صاحبؒ کے چند عقلی سوالات
    ✔️ امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر ، عمر فاروق ، عثمان ذوالنورین اور علی المرتضیٰ رضي الله عنهم أجمعین

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 33 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 87 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 87:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1447ھ / 5؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ پانچویں خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت تسلیم نہ کرنے کی صورت میں عقلِ خالص کے حکم کی مخالفت کا لازم آنا
    ✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کے انکار کی صورت میں شریعتِ محمدیہؐ، اُمّت کے لیے نعمتِ عظیمہ نہ ہوئی!
    ✔️ مُنکرینِ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر چند عقلی سوالات
    ✔️ معترض کا حضرت علی رضيَ اللّٰهُ عنه کو خلیفۂ اوّل قرار دینا؛ عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ
    ✔️ ائمۂ اہلِ بیت کی حکمرانی‘ تدبیرِ الہی کا تقاضا نہیں تھا
    ✔️ نظامِ کائنات سے خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر لاجواب عقلی استدلال
    ✔️ نبویؐ انقلابی جدوجہد کے تین مراحل کے درخت کی نشوونما سے مشابہت کی توضیح اور خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کی حقانیّت
    ✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے دائروں میں ثمراتِ نُبوّت‘ خلفائے راشدین کے دور میں منتج ہوئے
    ✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کے ثُبوت میں عقلِ خالص کی حَکَم اور فیصلہ کن حیثیت
    ✔️ عقلِ خالص کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا قاعدہ
    ✔️ چھٹی خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کا انکار کرنے کی صورت میں شریعت کی مصلحتوں میں تناقُض کا لازم آنا
    ✔️ معترِض کے دعوے کے عقلی مقدمات اور ان کے جواب میں ’’حافِظُ المِلّة‘‘ کے لیے تین شرائط ضروری
    ✔️ معترض کے تین مقدمات سے خلفائے راشدین رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقانیّت ثابت ہوتی ہے
    ✔️ عصمت کی شرط کا جائزہ، نیز امامِ معصوم کا ظاہر و غالب ہونا ضروری

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 54 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 86 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 86:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 7؍ محرم الحرام 1447ھ / 3؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ اُمتِ مرحومہ کا گمراہی پر جمع ہونا؛ تیسری خرابی کی حقیقت
    ✔️ خیرِ اُمت (صحابہ کرامؓ) کا ضلالت پر جمع ہونا محال
    ✔️ حضور ﷺ کے بعد صدیق رضی اللہ عنہٗ خلیفۂ برحق؛ دلائل کا ایک منفرد انداز
    ✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف منسوب ’’تقیہ‘‘ کا من گھڑت مفروضہ
    ✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف ماتم کی نسبت کا جائزہ
    ✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کا حضرت ابوبکر و عمر رضي اللّٰهُ عنهما کو بارہا مرتبہ خیرِ اُمت قرار دینا‘ تقیہ کیسے؟
    ✔️ ضلالت پر اجماعِ اُمت کی قباحت کا ایک اَور پہلو سے جائزہ
    ✔️ خلیفہ بننے کی تین صورتیں؛ علی رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں مفقود اور ابوبکر رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں موجود
    ✔️ چوتھی خرابی: احکاماتِ شریعت سے اطمینان کا اُٹھ جانا لازم آتا ہے
    ✔️ تقیہ کے نتیجے میں احکامِ شریعت سے اطمینان اُٹھ جانے کا تفصیلی جائزہ
    ✔️ نقلِ احکامِ شرعیہ کی دو قسمیں اور جادۂ قویمہ محمدیہؐ
    ✔️ پہلی قسم سے متعلق احکاماتِ شریعت کی پابندی لازمی
    ✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم پر زبان درازی کرنے والا درحقیقت قرآن کا منکر
    ✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم کو نہ ماننے کی صورت میں اجماعِ اُمت اور شریعت کے احکامات کا باطل ہونا لازم آتا ہے، اس لیے یہ عقیدہ سِرے سے غلط ہے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 18 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 85 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5)
    2025/07/04
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 85:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5)
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 6؍ محرم الحرام 1447ھ / 2؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ دوسری خرابی:کذبِ متواتراتِ مرویّہ از نبیؐ صادق ومصدوق
    ✔️ دوسری خرابی کا مختلف جہات سے جائزہ
    ✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت پر احادیث سے استدلال
    ✔️ ’’اقتدوا بالّذین مِن بعدی أبي بکر وعمر‘‘ میں ’’اقتدا‘‘ سے مراد ’’استخلاف‘‘
    ✔️ ’’سُنّۃ الخلفاء الرّاشدین‘‘ میں خلفا کی تعیین اور ان کی فرمانبرداری کا حُکم
    ✔️ حدیث میں ’’خلافت ورحمت‘‘ سے مراد خلافت علی منہاج النبوۃ
    ✔️ تیس سالہ خلافت والی حدیث کے مصداق؛ حضرات خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم
    ✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت سے متعلق بقیہ احادیث کا مطالعہ
    ✔️ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز کا امام مقرر کرنا‘ منصبِ خلیفہ پر عقلاً و نقلاًدلالت کرتا ہے
    ✔️ صدیق اکبر رضی اللہ عنہٗ کا دروازہ بند نہ کرنے سے‘ ان کے خلیفہ بننے کی طرف اشارہ
    ✔️ آپﷺ کا سیاست و خلافت کے اُمور کی انجام دہی کے لیے خلفائے اربعہؓ کا انتخاب
    ✔️ شیخینؓ کی اَفضلیّت اور خلافت کے زیادہ حق دار ہونے کے عقلی دلائل

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 40 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 84 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)
    2025/07/04
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 84:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1447ھ / یکم؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کے دلائلِ عقلیہ کے پہلے مقدمے کا خلاصہ ✔️ رسول اللہ ﷺ نے سب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو خلیفہ مقرر کیا، ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ پھر حضرت عثمان غنیؓ؛ عقلی دلائل ✔️ ان حضراتؓ کا زبردستی خلافت پر قبضے کا مفروضہ ماننے کی صورت میں سات طرح کی قباحتیں اور خرابیاں لازم آتی ہیں✔️ سات قباحتوں اور خرابیوں کا مفصل بیان✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘؛ عقلی دلائل کی روشنی میں پہلی خرابی کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل اور جامع گفتگو✔️ خدائے تعالیٰ تدلیس سے منزہ وپاک ✔️ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کی مدح وثنا میں کئی آیات نازل ہوئیں، تفصیلات✔️ پہلی آیت ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ‘‘ الآیۃ کی روشنی میں ہر مخالف و موافق کے نزدیک حضورؐ کے رفیقِ خاص حضرت ابوبکرؓ ✔️ دوسری آیت ’’وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَۃِ‘‘ الآیۃ میں باوجود سخت ناگواری کے‘ انفاقِ مال کے جذبے سے سرشار شخصیت؛ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی طرف اشارہ✔️ تیسری آیت؛ فتحِ مکہ سے پہلے اللہ کے راستے میں جہاد و قتال اور انفاقِ مال کے پہلے مصداق‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ✔️ چوتھی آیت میں ’’صالح المؤمنین‘‘ کے مصداق‘ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر فاروقؓ ✔️ پانچویں آیت ’’وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسٰنًا‘‘ الآیۃ کے جملہ پہلوؤں کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ✔️ چھٹی آیت ’’وَالَّذِیْ جَآئَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکرؓ کی طرف اشارہ✔️ ساتویں آیت ’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ‘‘ الآیۃ حضرت ابوبکرؓکے بارے میں نازل ہوئی✔️ آٹھویں آیت ’’وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی‘‘ کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ✔️ بہ وجوہِ کثیر‘ اس آیت کے مصداق‘ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ نہیں✔️ اَتقیٰ، اَکرم اور اَصدق‘ خلافت کا حق دار✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ✔️ آیت ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت پر صراحتاً دلالت✔️ آیت میں داعی کی تعیین کے احتمالات اور اصح احتمال کا تعین✔️ ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ میں پہلے داعی ابوبکر صدیقؓ، ان کے بعد عمر فاروقؓ اور پھر حضرت عثمان غنیؓ✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ✔️ آیت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے والے حضرت ابوبکرؓ✔️ تدلیس در کلام افضل المرسلین ﷺ کے لزوم کی نوعیتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 44 分