『Khutabat e Khilafat』のカバーアート

Khutabat e Khilafat

Khutabat e Khilafat

著者: Rahimia Institute of Quranic Sciences
無料で聴く

このコンテンツについて

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia© 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences イスラム教 スピリチュアリティ
エピソード
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)
    2025/07/14
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 91:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 14؍ محرم الحرام 1447ھ / 10؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ ’’قال رسولُ الله‬ ﷺ لعلّی أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ إلّا أنّه لا نبيّ بعديْ‘‘ سے معترض کا علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافتِ بلا فصل پر استدلال✔️ مذکورہ حدیث کا پسِ منظر اور تفصیلات: مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی حضور ﷺ سے دو مشابہتیں، لیکن نُبوّت کا دروازہ بند✔️ اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے لیے استحقاقِ خلافت کا ثُبوت ملتا ہے، نہ کہ نصبِ خلافت کا✔️ موسیٰ علیه السّلام کی وفات کے بعد یوشع علیه السّلام خلیفہ بنے نہ کہ ہارون علیه السّلام: معترض کی دلیل کا الزامی جواب✔️ معترض کا ہٹ دھرمی کی بنا پر حدیث سے خود ساختہ استدلال اور شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا جواب✔️ معترض نے اپنے غلط استدلال سے نعوذ باللہ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی توہین کا ارتکاب کیا ہے ✔️ اُمّت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کے علاوہ کسی کے لیے بہ طورِ معصوم، مفترض الطّاعة کا تصوُّر نہیں ✔️ معترض کا حدیث غدیرِ خم ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ سے استدلال اور اس کا جواب ✔️ اس حدیث کا پسِ منظر؛ حضور ﷺ سے اہلِ لشکر کی حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - سے متعلق شکایت اور آپؐ کا اہلِ بیت کے فضائل میں خطبہ✔️ غدیرِ خم میں اہلِ بیت کے فضائل سے متعلق احادیثِ مبارکہ✔️ اہلِ بیت کا مصداق ازواجِ مطہرات، آلِ علی و عقیل و جعفر و عباس - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ✔️ صحیح مسلم کی روایت میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں ✔️ ”مستدرکِ حاکم“ میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور؛ پسِ منظر اور تفصیلات✔️ ان روایات کے تناظر میں حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - اور اہلِ بیت سے بُغض و عداوت رکھنے والوں کو زجر و تنبیہ کرنا مقصود ✔️ اہلِ بیت، آلِ رسولؐ اور ازواج مطہرات سے محبت، صلہ رحمی اور فضائل سے متعلق روایات✔️ ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے تناظُر میں حضور ﷺ کو ہر چیز پر ترجیح دینا‘ ایمانِ کامل ✔️ ولایت کے تین طبقے اور صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ولایت کے سب سے اعلیٰ درجے پر فائز ✔️ ”مولیٰ“ کا معنی دوستی اور نصرت ہے نہ کہ خلافت و ولایت✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ کا تعلق مسئلہ ایجابِ استخلاف سے نہیں ✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘ سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - ثابت کرنے کے لیے دُور اَز کار تاویلات کرنا✔️ مولیٰ کے چند دیگر معانی، مگر ان میں سے ولي الأمر کے معنیٰ میں مستعمل نہیں✔️ فصل میں عقلی دلائل سے امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم أجمعین -ہیںبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    2 時間 8 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 90 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 90:
    فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
    خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 13؍ محرم الحرام 1447ھ / 9؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ کا خلاصہ
    ✔️ دوسری دلیل؛ایک خودساختہ قصے کی بنیاد پر ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا‘‘ الآیة سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - پر غلط استدلال
    ✔️ شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا آیت کے سیاق و سباق سےصحیح مفہوم کی نشان دہی کرنا
    ✔️ مذکورہ آیت کے حقیقی مصداق حضرت ابوبکر - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافت میں مرتدین سے جہاد کرنے والے صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ہیں
    ✔️ امام باقر رحمهُ اللّٰه کا اس آیت سے حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی (ولایت) کی تخصیص کی نفی کرنا
    ✔️ شاہ صاحبؒ کا حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے غُلُو میں گروہیت پیدا کرنے والوں پر اظہارِ افسوس
    ✔️ صاحبِ ”اساس‘‘ کا آیت میں’’ولی‘‘ سے صرف حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کو خاص کرنا‘ غلط استدلال
    ✔️ تواتُر کا معنیٰ و مفہوم اور معترض کے دعوائے تواتُر کا بُطلان
    ✔️ تعریض اور تخصیص میں بڑا فرق, لیکن معترض اس فرق سے بالکل نابلد
    ✔️ اس آیت سے مخصوص تعریض کی ممانعتِ کی تین وجوہات
    ✔️ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی غیر معمولی دلیری و بہادری اور دین کی نُصرت کا تذکرہ، مگر اس کا خلافت سے تعلق نہیں
    ✔️ معترض کا ’’ولی‘‘ سے امام و خلیفہ مراد لینا‘ صریح غلطی
    ✔️ قرآن میں لفظِ ولایت کا معنیٰ امامت و خلافت نہیں، بلکہ نُصرت و مدد
    ✔️ آیت کے سیاق وسباق سے واضح طور پر نُصرت و مدد مُراد ہے
    ✔️ معترض نے خواہشِ نفس سے آیت کا مفہوم بدل دیا ہے
    ✔️ صاحبِ ”اساس“ کا حضرت ابوبکر کے خلیفہ کی نفی پر حضرت ابراہیم علیه السّلام سے متعلق آیت کے معنیٰ میں ردّ و بدل اور غلط طرزِ استدلال اور اس کا تجزیہ

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 24 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 89 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)
    2025/07/12
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 89:فصل ہفتم (مقصدِ دوم)خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1447ھ / 8؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ معترض کا حقیقت کے برخلاف صدیق - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے مقابلے میں علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفۂ برحق قرار دینے کے چھ دلائل ✔️ مذکورہ بالا دلائل (اشکالات) کے اجمالی جوابات✔️ معترض کے دعوے کا عقلی بُطلان؛ صحابہ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کے سوادِ اعظم کا حضرات شیخین - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُما - کی خلافت پر اتفاق✔️ معترض کے مزعومہ دعوے سے غرض‘ اُمتِ مرحومہ کے طبقۂ اولیٰ حضرات صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کی تفسیق یا تکفیر کرنا ہے✔️ معترض کے علاوہ ان نصوص سے اُمت میں سے کوئی بھی حضرت مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے حق میں دعوائے خلافت ثابت کرنے کا دعوے دار نہیں ✔️ امامت کا دعویٰ کرنے والے اختراعی مذہب کا اسلام کے دورِ اوّل میں وُجود تک نہیں تھا✔️ خوف اور تقیہ کی اَساس پر اختراعی مذہب کی صدرِ اوّل کے بعد داغ بیل ڈالی گئی✔️ قرآن و حدیث کے متشابہات اور دُور اَز کار تاویلات پر مبنی دعوے کا کھوکھلا پن ثابت✔️ آپ ﷺ کا دنیا سے تشریف لے جاتے وقت صدیق اکبر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو امامتِ نماز سپرد کرنا اور ان کے فضائل بیان کرنا‘ معترض کے دعوے کو باطل اور منسوخ قرار دیتا ہے✔️ قرآنِ عظیم اور حدیثِ مشہور میں مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ قرار دینے کا ذکرِ صریح موجود نہیں✔️ استحقاقِ خلافت میں خلفائے اربعہ برابر کے شریک، لیکن جماعت کا ابوبکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ مقرر کرنا، حضرت سندھیؒ کا اس عبارت سے استدلال ✔️ معترض کے اشکالات کے تفصلی جوابات✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ سے استدلال کا تفصیلی جواب ✔️ مذکورہ بالا آیت میں مہاجرین اور اَنصارکے فضائل کا بیان‘ نہ کہ بہ طورِ نص خلافتِ حضرت علی – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه –✔️ شاہ صاحبؒ کا سیاق و سباق سے آیت کے درست مفہوم؛ مہاجرین و انصار کے درمیان مؤاخات اور حقوق متعین کرنا ✔️ معترض کا آیت کے سیاق وسباق سے ہٹ کر استدلال اور تاویل کرنا‘ صریحی طور پر باطل ہے✔️ انبیاء علیهم السّلام کی نُبوّت میں نَسَبی وراثت کا کوئی تصوُّر نہیں، نیز سب سے پہلے یہودیوں نے نُبوّت کو وراثت بنانے کی غلط طرح ڈالی ✔️ حکومت و خلافت کا دوسرا طریقہ‘ طریقۂ مُلوک ہے✔️ خلافتِ نُبوّت‘ خلافة علیٰ منهاج النُّبوّة ہے، نہ کہ طریقۂ مُلوک ✔️ نبی اکرمﷺ کے بعد خلیفہ کے انتخاب میں صحابہ کرام – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم – کے ہاں انبیاء علیهم السلام کی سُنّتِ صالحہ (خلافتِ نُبوّت) پیشِ نظر رہی✔️ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے ارشاد سے شاہ صاحبؒ نے یہ نکتہ سمجھا✔️ حضرت امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کا یزید کو امیر مقرر کرنا‘ طریقۂ مُلوک کے مطابق تھا، اہم نکتے کی توضیح ✔️ حضرت عمر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے سامنے امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – پر کسریٰ عرب ہونے ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 52 分

Khutabat e Khilafatに寄せられたリスナーの声

カスタマーレビュー:以下のタブを選択することで、他のサイトのレビューをご覧になれます。