エピソード

  • دینِ حق کی اَساس پر سماج کی تشکیلِ نَو کے لیے قرآن حکیم کے پانچ بنیادی علوم سے آگہی کی ضرورت و اہمیت | 11-07-2025
    2025/07/14
    دینِ حق کی اَساس پر سماج کی تشکیلِ نَو کے لیے قرآن حکیم کے پانچ بنیادی علوم سے آگہی کی ضرورت و اہمیت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 15؍ محرم الحرام 1447ھ / 11؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاهور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّـرًا نِّـعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّـٰى يُغَيِّـرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِـمْ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ سَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ۔(-8 الانفال:53)
    ترجمہ: "اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز اس نعمت کو نہیں بدلتا جو اس نے کسی قوم کو دی تھی جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدلیں، اور اس لیے کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے"۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    00:49 مطالعۂ قرآن کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے عُلومِ خمسہ
    02:19 منحرِف گروہ اور مسخ شدہ نظریا ت کا تعارف(1۔علم المخاصمہ)
    05:56 معاشرے کے لیے احکامات اور صالح نظریات کی ضرورت (2۔علم الاحکامات)
    14:39 انعاماتِ الٰہی کا مدار اور تعاوُنِ باہمی کا اُصول
    20:56 رزق میں فضیلت کا مفہوم اور منکرینِ نعمت (سورۃ النحل :71)
    23:25 انعاماتِ الہی سے مستفید ہونے کے لیے اجتماعی نظام کی ضرورت (3۔علم تذکیر بآلاء اللہ)
    29:21 قوموں کی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت (4۔ علم تذکیر بایام اللہ)
    31:06 مستقبل کے نتائج سے آگہی (5۔ علم تذکیر الموت وما بعدالموت)
    32:28 سماجی ترقی کے لیے قرآن حکیم کے پانچ عُلوم کے ادراک کی اہمیت

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    38 分
  • انسانی اَعمال ، اَخلاق و اَحوال کی تربیّت کے تناظُر میں قرآن فہمی کے دس بنیادی نِکات کا تعارُف | 11-07-2025
    2025/07/14
    انسانی اَعمال ، اَخلاق و اَحوال کی تربیّت کے تناظُر میں قرآن فہمی کے دس بنیادی نِکات کا تعارُفخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 15؍ محرم الحرام 1447ھ / 11؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ :آیتِ قرآنی:هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۔ (3 – آلِ عمران: 7)ترجمہ: ”وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری، اس میں بعض آیتیں محکم ہیں (جن کے معنیٰ واضح ہیں)، وہ کتاب کی اصل ہیں، اور دوسری مشابہ ہیں (جن کے معنیٰ معلوم یا معین نہیں)‘‘۔حدیثِ نبوی ﷺعن عليّ - رضي الله عنه - ، قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ ﷺ، يَقُولُ: ”أَلَا إِنَّهَا سَتَـكُونُ فِتْنَةٌ“، فَقُلْتُ: مَا الْمَخْرَجُ مِنْهَا يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: ”كِتَابُ اللّٰهِ فِيهِ نَبَأُ مَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَخَبَرُ مَا بَعْدَكُمْ، وَحُكْمُ مَا بَيْنَكُمْ ... إلخ“ الحدیث۔ (جامع ترمذی، حدیث: 2906)ترجمہ: حضرت علی فرماتے ہیں کہ: ”مَیں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب کوئی فتنہ برپا ہو گا“، مَیں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اس فتنے سے بچنے کی صورت کیا ہو گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کتابُ اللہ؛ اس میں تم سے پہلے کے لوگوں اور قوموں کی خبریں ہیں اور بعد کے لوگوں کی بھی خبریں ہیں، اور تمھارے درمیان کے اُمور و معاملات کا حکم و فیصلہ بھی اس میں موجود ہے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ انسانی سماج کو درپیش چیلنجز اور فتنے، نیز ان کا قرآنی تعلیمات کی روشنی میں حل✔️ قرآنِ حکیم سے رہنمائی حاصل کرنے کا نبویؐ طریقہ ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی کتب میں ذکر کردہ مباحثِ علوم القرآن کا اجمالی جائزہ ✔️ شاہ صاحبؒ کے فلسفے کی امتیازی خصوصیات✔️ شاہ صاحبؒ نے عُلوم القرآن کے ساتھ ساتھ ان کا فہم اور حالتِ الٰہی پیدا کرنے کا طریقۂ کار بھی بتایا ہے✔️ گزشتہ خطبے کے مضامین کا خلاصہ✔️ انسانی اَخلاق، احوال اور مقامات پیدا کرنے میں مضامینِ قرآنیہ (علم تفسیر قرآن) کا مطالعہ✔️ ہر انسان میں ایمانِ حقیقی اور معرفتِ خداوندی کا داعیہ موجود✔️ علمِ تفسیر کا پہلا پہلو؛ جمہور انسانوں کے حقوق غصب کرنے والے سرمایہ پرستوں کی سطحی انسانیّت دشمن سوچ کی نشان دہی✔️ علمِ تفسیر کا دوسرا پہلو؛ انسانیّت کے تسلیم شدہ ارتفاقیات اور اَخلاقیات کی ترغیب اور بداَعمالیوں سے ترہیب ✔️ علمِ تفسیر کا تیسرا پہلو؛ آیاتِ عظمیٰ اور نعمتِ کبریٰ پر غور وفکر اور حالتِ الٰہی طاری کرنے کی دعوت ✔️ علمِ تفسیر کا چوتھا پہلو؛ ایمانِ حقیقی پیدا کرنے والی آیات پر غور وتدبُّر✔️ علمِ تفسیر کا پانچواں پہلو؛ماضی میں انبیا علیہم السلام کے واقعات اور ان کی اُمّتوں کے قصوں سے اَحوال و اَخلاق پیدا کرنے کی دعوت ✔️ علمِ تفسیر کا چھٹا پہلو؛انسانیّت کے مُسلَّمات میں ہونے والی تحریفات کا ردّ✔️ علمِ تفسیر کا ساتواں پہلو؛ ارتفاقات و اقترابات کے متعلق تمثیلات سے حالتِ الٰہی پیدا کرنا✔️ علمِ تفسیر کا آٹھواں پہلو؛ معاد (احوالِ آخرت) سے حالتِ اللہ کی کیفیت طاری کرنا✔️ علمِ تفسیر کا نوواں پہلو: انسانیّت کے اعمالِ فاسدہ اور ان کی ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 25 分
  • فہمِ قرآن حکیم کے لیے اس کے نزول کے مقاصد و مراحل اور علوم سے شعوری آگہی کی ضرورت واہمیت | 04-07-2025
    2025/07/11
    فہمِ قرآن حکیم کے لیے اس کے نزول کے مقاصد و مراحل اور علوم سے شعوری آگہی کی ضرورت واہمیتخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 8؍ محرم الحرام 1447ھ / 4؍ جولائی 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ۔ (16 – النحل: 89)ترجمہ: ”اور ہم نے تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کا کافی بیان ہے اور وہ مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: قال ابنُ مسعود رضی الله عنه: ’’قَدْ بُیِّنَ لَنَا فِي هٰذا القُرْآنِ کُلُّ عِلْمٍ، وکُلُّ شَيْئٍ‘‘۔ (تفسیر ابن کثیر) ترجمہ: حضرت عبد اللّٰه بن مسعود رضی الله عنه نے فرمایا کہ: ”قرآن میں ہمارے لیے ہر طرح کا علم اور ہر قسم کی شے کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ قرآنِ حکیم کی شعوری تعلیم کے اہداف✔️ قرآنِ حکیم‘ علومِ انسانیت کی حامل کتاب؛ ضرورت و اہمیت✔️ علومِ الٰہی کا انبیاؑ پر نزول اور حواریین و صحابہؓ کو پورا پورا فہم و شعور✔️ آج کا المیہ؛ علوم القرآن سے نا واقفیت اور عدمِ آگہی کی وجوہات✔️ ادارہ رحیمیہ میں منعقد دورۂ تفسیر کے بنیادی مقاصد و اہداف ✔️ علوم القرآن کی ترتیب و تدوین میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا کردار ✔️ علوم القرآن سے عدمِ آگہی کے نقصانات ✔️ نزولِ قرآن کے چار مقاصد اور شعوری تقاضے✔️ قرآن میں ہر طرح کے علم کا نزول اور ہر ہر شے کی وضاحت کا سامان✔️ فہمِ علومِ قرآن میں حضرت عبداللہ بن مسعوؓد کا مقام ومرتبہ✔️ حضرت عبداللہ بن مسعوؓد کی فقاہت اور فقہ حنفی کی بنیاد✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے علومِ قرآن سے نابلد علما✔️ نزولِ قرآن کے پانچ مراحل اور حضور ﷺکے نفسِ قدسی کے کمالات ✔️ قرآن کی نشاۃِ شرعیہ‘ تا قیامت نافذ العمل ✔️ انسانیت پر نافذ العمل تشریعی دستور؛ قرآنِ حکیم کا لازمی تقاضا ✔️ غلام قوم کو آئین اور قانون سے نابلد رکھنے کے انسانیت دشمن ہتھکنڈے✔️ نو آبادیاتی دور کے غلامانہ رویے اور تبیانِ علومِ قرآن سے کوتاہی کا عمل✔️ قرآن کے سات بنیادی علوم، ان کی ہمہ گیریت اور شاہ صاحبؒ کا امتیاز✔️ علومِ قرآن کا پہلا دائرہ؛ الٰہیات (ذاتِ باری تعالی کے اسما وصفات کا علم) ✔️ انسانی قلوب و عقول میں قرآن کے منتقل کرنے میں علم اسماء الحسنیٰ کا کردار ✔️ علومِ قرآن کا دوسرا دائرہ؛ تکونیات (آسمان و زمین کی ساخت کا علم)✔️ تکوینات کے آٹھ پہلوؤں سے متعلق آیات اور غور وفکر کا منہج✔️ علومِ قرآن کا تیسرا دائرہ؛ وعظ (ترغیب و ترہیب کا علم) ✔️ موعظتِ حسنہ کے اسلوب کا فہم اور علما کی علمی وعملی کاوشیں✔️ علومِ قرآن کا چوتھا دائرہ؛ شرع (شریعت پر مبنی دین کا اقترابات و ارتفاقات کا عملی نظام) ✔️ علومِ قرآن کا پانچواں دائرہ؛ معاد (مرنے کے بعد کے چار مراحل کا علم)✔️ علومِ قرآن کا چھٹا دائرہ؛ محاجۃ الکفار (پہلے پانچ علوم کے منکرین سے مخاصمہ اور حجت قائم کرنے پر مبنی علم)✔️ علومِ قرآن کا ساتواں دائرہ؛ تاریخ (انبیا علیہم السلام کی جدوجہد اور منکرین کے واقعات کا علم)✔️ سیدالانبیاء ﷺ کی حیثیت ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 36 分
  • اصحابِ رسول ﷺ کے اجتماعی فہم و بصیرت کی رہنمائی میں موجودہ دور کی فرقہ واریّت کے جائزہ کی دعوتِ فکر | 04-07-2025
    2025/07/11
    اصحابِ رسول ﷺ کے اجتماعی فہم و بصیرت کی رہنمائی میں
    موجودہ دور کی فرقہ واریّت کے جائزہ کی دعوتِ فکر
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله
    بتاریخ: 8؍ محرم الحرام 1447ھ / 4؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    وَالسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهَاجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّـذِيْنَ اتَّبَعُوْهُـمْ بِاِحْسَانٍۙ رَّضِىَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ وَرَضُوْا عَنْهُ وَاَعَدَّ لَـهُـمْ جَنَّاتٍ تَجْرِىْ تَحْتَـهَا الْاَنْـهَارُ خَالِـدِيْنَ فِيْـهَآ اَبَدًا ۚ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْـمُ۔ (9 - التوبہ: 100)
    ترجمہ: ’’اور جو لوگ قدیم میں پہلے ہجرت کرنے والوں اور مدد دینے والوں میں سے ہیں اور وہ لوگ جو نیکی میں ان کی پیروی کرنے والے ہیں، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے اور ان کے لیے ایسے باغ تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے، یہ بڑی کامیابی ہے‘‘۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ مقاصدِ نُبوّت کی تکمیل کرنے والی اجتماعیت اور ختمِ نُبوّت
    ✔️ غلبۂ دین کے لیے اجتماعیت کی ضرورت اور تربیت
    ✔️ صحابیّت کا تعارُف، ذمہ داری اور کردار
    ✔️ حضرت ابوبکر صدیق رَضِيَ اللهُ عنه بہ طورِ خلیفہ؛ کردار اور ویژن
    ✔️ جماعتِ صحابہ رَضِيَ اللهُ عنهم کی اجتماعیت اور دینِ اسلام کا عالمی غلبہ
    ✔️ عقیدے اور ظلم کے نظام کی تبدیلی کا فرق
    ✔️ جماعتِ صحابہ رَضِيَ اللهُ عنهم کی دنیا میں پذیرائی اور قبولیت کی بنیاد
    ✔️ اختلافِ رائے اور گروہی سوچ کا فرق
    ✔️ اختلافِ رائے کی حُدود
    ✔️ برِصغیر کی مذہبی منافرت میں انگریز سامراج کا کردار
    ✔️ اورنگزیب عالمگیر رحمةُ اللّٰه علیه کی وُسعتِ نظری
    ✔️ گروہیت کی افزائش اور تنازعات کے فروغ میں ملکی نظام کا کردار
    ✔️ فرقہ وارانہ جماعتوں کی حقیقت، گروہی ذہنیت پیدا کرنے والے عناصر
    ✔️ عالمی نظام کا فرقہ وارانہ تجزیہ اور شیطانی حکمتِ عملی کا شُعور
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 3 分
  • قرآن فہمی کی اہمیّت وطریقۂ کار اور قرآن حکیم کے بیان کردہ علوم خمسہ کا تعارف | 04-07-2025
    2025/07/11
    قرآن فہمی کی اہمیّت وطریقۂ کار اور قرآن حکیم کے بیان کردہ علوم خمسہ کا تعارف
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن
    بتاریخ: 8؍ محرم الحرام 1447ھ / 4؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
    ) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    48 分
  • قرآن حکیم کے انقلابی پروگرام کے مطالعے کی ضرورت و اہمیت | 04-07-2025
    2025/07/11
    قرآن حکیم کے انقلابی پروگرام کے مطالعے کی ضرورت و اہمیت
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا مفتی عبد المتین نعمانی
    بتاریخ: 7؍ محرم الحرام 1447ھ / 4؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
    ) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    41 分
  • سماجی مسائل کے حل کے نکتۂ نظر سے قرآن حکیم پر غوروتدبر کی اہمیت اور منعقدہ دورہ تفسیر کا منفرد اسلوب | 27-06-2025
    2025/07/11
    سماجی مسائل کے حل کے نکتۂ نظر سے قرآن حکیم پر غوروتدبر کی اہمیت اور منعقدہ دورہ تفسیر کا منفرد اسلوب
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن
    بتاریخ: یکم؍ محرم الحرام 1447ھ / 27؍ جون 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    44 分
  • قرآن حکیم کے انسانیت گیر پیغام کے فہم و شعور کے تناظر میں ولی اللّٰہی اُسلوبِ تفسیر کی عصری اہمیت | 27-06-2025
    2025/07/04
    قرآن حکیم کے انسانیت گیر پیغام کے فہم و شعور کے تناظر میں ولی اللّٰہی اُسلوبِ تفسیر کی عصری اہمیتخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: یکم؍ محرم الحرام 1447ھ / 27؍ جون 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:آیاتِ قرآنی:1۔ لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔ (21 – الأنبیاء: 10)ترجمہ: ”ہم نے اُتاری ہے تمھاری طرف کتاب کہ اس میں تمھارا ذکر ہے، کیا تم نہیں سمجھتے”2۔ وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ، نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ، عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ۔ (26 – الشُّعَراء: 192 تا 194)ترجمہ: اور یہ قرآن ہے اُتارا ہوا پروردگارِ عالَم کا، لے کر اُترا ہے اس کو فرشتہ معتبر، ترے دل پر کہ تُو ہو ڈر سنا دینے والا“۔حدیثِ نبوی ﷺ:”‌الْقُرْآنُ ‌حُجَّةٌ ‌لَكَ، ‌أَوْ ‌عَلَيْكَ“۔ (مشکاۃ المصابیح، صحیح مسلم)ترجمہ: ”قرآن تمھارے حق میں حجت ہے، یا تمھارے خلاف حجت ہے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ دورۂ تفسیر قرآنِ حکیم اور حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ✔️ نبی اکرم ﷺ کے قلبِ اطہر پر قرآن کا نزول✔️ زبانِ نبوتؐ سے جاری ہونے والے کلامِ الٰہی کی جامعیت✔️ سرکارِ دوعالم ﷺ کے خاتم الانبیا ہونے کی لاجواب تشریح✔️ متنِ قرآن اور فہمِ حدیث کا شعور اور ضرورت و اہمیت✔️ قرآنی آیت کی روشنی میں حکمران بننے کی بنیادی شرط✔️ قرآن کے نزول کا مقصد‘ انسانوں کو غفلت کی حالت سے نکالنا✔️ قلب کے غافل ہونے کا مطلب✔️ نبیؐ کی دعوت کا ہدف‘ کل انسان ہیں، نہ کہ خاص نسل یا قوم✔️ حضرت بلالؓ کی اذان‘ دلوں کی غفلت دور کرنے کا سبب✔️ مسلمان امن و سلامتی کا شعار، لیکن آج بداَمنی و گروہیت کی علامت✔️ صحابہ کرامؓ، ائمۂ اہل بیتؒ اور تمام علمائے ربّانیینؒ کا موضوع‘ انسانیت ہے✔️ مقامِ صِدیقیت و محدَّثیت، تجدیدِ دین اور خدمتِ انسانیت✔️ صدیقیت کے مقام پر فائز‘ فقہا و محدّثین کے تجدیدی کارنامے✔️ فقہی اختلافات کی حقیقت اور جامع پیغامِ انسانی✔️ مجددین صوفیائے کرامؒ اور قربِ بارگاہ الٰہی کے حصول کے طریقے✔️ صدیقین و محدثین (مجددین) کی جماعت تا قیامت برقرار رہے گی✔️ مجدد الفِ ثانیؒ اور انسانیت کے افتراق و انتشار کا خاتمہ✔️ اس دورِ میں مقامِ صدیقیت پر فائز امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور تجدیدی کارنامے✔️ شاہ صاحبؒ کی تجدیدی خصوصیت؛ حصولِ قربِ الٰہی کے لیے جذب کا طریقہ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرؓ کے واقعے سے جذب کی توضیح✔️ معروضی مسائل کے حل کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا منہجِ تفسیر اور فہمِ حدیث✔️ شاہ محمداسماعیل شہیدؒ کے ہاں مقامِ صدیقیت کی جامع تشریح✔️ ولی اللّٰہی تفسیری اُسلوب پر قرآنِ حکیم کے فہم و شعور کی ضرورت و اہمیت✔️ ولی اللّٰہی تفسیری اُسلوب پر قرآنِ حکیم کا فہم اور امام شاہ محمداسحاق دہلویؒ کا واقعہ✔️ دورۂ تفسیر کا ہدف؛ ولی اللّٰہی اُسلوب کی روشنی میں قرآنِ حکیم کو سیکھنا اور سمجھنا✔️ آج کے دور میں انسانیت کے پیغام کو سمجھانے کے لیے مکی دور سے رہنمائی✔️ قومی جمہوری دور میں جدوجہد کا منہج اور ولی اللّٰہی جماعت کی انسانی بنیاد پر رہنمائی✔️ تفریقِ انسانیت‘ ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 40 分