-
حجۃ اللہ البالغہ | 204 | کتاب کے مضامین ایک نظر میں اور فضلیتِ شیخین | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
- 2024/04/12
- 再生時間: 1 時間 43 分
- ポッドキャスト
-
サマリー
あらすじ・解説
درس : 204
(اختتامی درس)
قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات
تتمۂ کتاب: باب 03 (حصہ دوم)
کتاب کے مضامین ایک نظر میں اور ملت کی حقیقت، ملتِ ابراہیمیہؑ حنیفیہ کی جامعیت نیز فضلیتِ شیخینؓ کا بیان
مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 25؍ دسمبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
00:33 حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة کی تصنیف کا پسِ منظر اور موضوع؛ احادیثِ نبویہؐ کی روشنی میں ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ بطور فلسفہ دینِ اسلام
11:02 حضور ﷺ کی بعثت تک مذاہبِ عالم کے ہاں مسلمہ اُصول و ضوابط کا تعارف
13:07 دنیا بھر کے نظام ہائے حیات کے مطالعے سے واقعی و حقیقی البِرّ (نیکی) اور الإثم (برائی) کا تعین
17:38 نیکی و بدی پر قائم ہونے والے عملی نظام ’’السّیاسۃ المِلّیۃ‘‘ کا تحلیل و تجزیہ اور ملتِ ابراہیمیہؑ کے اُصول و ضوابط
20:48 حقائقِ کائنات، انسان کی حقیقت اور اسے قانون کا پابند بنانے کے اَسباب و وجوہ اور نیکی و بدی کے تین معیارات کا تعین
21:34 1۔ اعمال کی سزا و جزا اور اس کے دنیا و آخرت میں نتائج
22:40 2۔ انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی ارتفاقات کا نظام
23:18 3۔ تمام مذاہب کے ہاں نوعِ انسان کی کامیابی کے معیارات
30:02 نیکی و بدی کی حقیقت
36:52 ’’سیاستِ ملت‘‘؛ یعنی نظامِ سیاست کی حقیقت اور سیاسی رہنما و مفہّمین کا تعارف
39:03 نبی اکرم ﷺ کی اَحادیث سے نیکی و بدی و سیاستِ ملیہ کے اُصول و ضوابط کے اَخذ و استنباط کے طریقے
40:18 الایمان سے الحج تک دین کے سات نظاموں کی مربوط تفصیل
51:35 دین کا آٹھواں نظام؛ اَحادیث کی روشنی میں علم السلوک والاحسان کی جامع لاجواب ترتیب اور اس کے احکامات و ضوابط
55:56 نظامِ معاملات و تدبیرِ منزل و سیاستِ مدن اور آدابِ زندگی
58:55 حضور ﷺ کی جامع سیرت کا منفرد خاکہ
1:02:06 دینِ اسلام کو ممکنہ درپیش اور لاحق ہونے والے فتنوں کے خلاف مزاحمتی شعور پر جامع گفتگو
1:08:00 صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کے تین بنیادی اُصول
1:15:17 آخری سبق: ملت کی حقیقت، مللِ سابقہ اور ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ کی جامعیت
1:21:39 ملتِ ابراہیمیہ کے تسلسل و توارث میں جماعتِ صحابہؓ کی اہمیت و عظمت و خصوصیات
01:26:46 جماعتِ صحابہ میں دو افضل ترین شخصیات؛ حضرات شیخین ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی افضلیت پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی پُرمغز اور سیر حاصل گفتگو
01:39:43 کتاب کا اختتامی خطبہ اور حُجّةُ اللّٰہِ البالِغة کے منہجِ فکر پر امام دہلویؒ کی مرتب کردہ دیگر کتب کا تعارف
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute